کوہیر ۔ 11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد محمد فریدالدین رکن قانون ساز کونسل کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے کوہیر میجر گرام پنچایت میں واقع من پلی گلی میں این آر جی ایس کے تحت 5 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر سی سی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا اور کوہیر مستقر میں واقع سنٹرل چارج میں جاری والی بال ٹورنمنٹ کے اختتامی پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مانک راؤ ٹی آر ایس پارٹی انچارج جے انیتاصدرنشین کوہیر منڈل شیخ جاوید ‘ نائب صدرنشین محمد عبد الوحید ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن صدر محمد کلیم الدین ‘ ٹی آر ایس پارٹی لیڈر جلیل الفردوس ‘ شیخ فرید ‘ رحمت علی ‘ افتخار احمد ‘ محمد عقیل احمد ‘ ٹی آر ایس پارٹی یوتھ لیڈر محمد اسلم ‘ واجد علی ‘ شیوکمار ‘ محمد ظہیرالدین کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔