کوہیر میں سیول سرویسس پر سمینار کی تیاریاں جاری

کوہیر۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد محبوب گیسٹ لکچرر ڈگری کالج ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب سیول سرویسس امتحانات کی تیاری کے عنوان پر ایک روزہ سمینار ایس ایس فنکشن ہال کوہیر میں 25اپریل بروز ہفتہ صبح 10بجے محترمہ فرحین شیخ تحصیلدار کوہیر اور محترمہ حافظہ عرشیہ کلیم سرپنچ کوہیر کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اس ایک روزہ سمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سمینار میں محمد اشفاق عمر پروفیسر پونے یونیورسٹی، محترمہ فرحت نازنین، محترمہ عائشہ بیگم لکچررس ڈگری کالج ظہیرآباد، جناب قاری ایم ایس خاں سینئر صحافی، مولانا عتیق احمد قاسمی صدر صفا بیت المال، کے چندر شیکھر سب انسپکٹر پولیس کوہیر کے مختلف عنوانات پر تقاریر ہوں گی اور مسابقتی امتحانات میں تیاری کی تیکنک سے طلباء کو واقف کروائیں گے۔ اس سمینار کا انعقاد ایس ایس گروپ اور فرحین شیخ تحصیلدار کوہیر کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ کنوینر معاون، معاون کنوینر سمینار محمد محبو و محمد جمیل احمد نے تمام طلباء و اولیائے طلبہ سے 25اپریل کو سمینار میں شرکت کی خواہش کی ہے۔