کوہیر۔/5ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع بیدر بیس میں قفل شکنی کے ذریعہ سنگین سرقہ کی واردات پیش آئی۔ سب انسپکٹر رامو کی اطلاع کے مطابق سرپتا ساہوکار کے مکان میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی جس میں 15تولہ سونے کے زیورات، 2 لاکھ روپئے نقد اور چاندی کے زیورات موجود تھے سرقہ کرلیا گیا۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی کیمروں کے علاوہ باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگاریڈی سے ایک کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوہیر منڈل میں چند دنوں سے متعدد مقامات پر سرقہ کی وارداتوں سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے۔
ناگی ریڈی پیٹ کے نوجوانوں کی
کانگریس میں شمولیت
یلاریڈی۔/5 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے رامکا پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے مختلف نوجوانوں نے کانگریس کے سینئر قائد مسٹر پرتاب ریڈی کی نگرانی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر یلاریڈی حلقہ انچارج مسٹر تلامڈگو سریندر نے ان نوجوانوں کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر منڈل کانگریس قائدین میں مسٹر نرسملو ، مسٹر فاروقی ، مسٹر بابو راؤ، مسٹر گنگا رام، مسٹر ومشی گوڑ، راکیش اور دوسرے موجود تھے۔