کوہیر میں راشن کارڈس کیلئے درخواستوں کی طلبی

کوہیر /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل تحصیلدار شریمتی پی سجاتا نے اپنے چیمبر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے نئے راشن کارڈس ( فوڈ سیکوریٹی ) اور نئے پنشن کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کریں ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ حکومت کے نشان کے ساتھ نئے راشن کارڈ اور نئے پنشن کارڈ کیلئے متعلق وی آر او یا پھر سیدھے تحصیل آفس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ یہاں استفادگان کیلئے ایک اسپیشل کاونٹر قائم کیا گیا ۔ درخواست 15 اکٹوبر تک داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی سرٹیفکیٹ ، رہائشی سرٹیفکیٹ اور کاسٹ کے سرٹیفکیٹ کیلئے درخواستیں داخل کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار باگیا ریونیو انسپکٹر بسواراج وغیرہ موجود تھے ۔