کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر کو تہنیت

کوہیر /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل تحصیلدار فرحین شیخ نے کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر منسٹر ڈی انجیا کو نیشنل ایوارڈ حاصل ہونے پر پھولوں اور شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پرکٹ کے کوہیر منڈل کو یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ تعلیمی میدان میں نیشنل ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں اساتذہ کی ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے کہ آج ہمارے درمیان بچوں کو تعلیم سے دور کرتے ہوئے چند روپیوں کی خاطر ان کی زندگی تباہ کردیا جارہا ہے ۔ تعلیم کے بغیر انسانی زندگی کا موجودہ دور میں تصور محال ہے ۔ ہر شخص کو پڑھانا چاہئے ہر ایک کو پڑھنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہیر منڈل میں ایک اسپیشل ٹیم تیار کی جائے گی ۔ بچہ مزدوری کے خلاف کام کرنے پر سخت قانون عائد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار باگیا ریونیو انسپکٹر بسواراج ولیج ریونیو آفیسر کے علاوہ آنگن واڑی سنٹر کی خواتین موجود تھی ۔