کوہیر عید گاہ پر سب سے بڑا اجتماع

کوہیر ۔ /30 جولائی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیر منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں عیدالفطر نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ کوہیر پر دیکھا گیا جہاں پر تقریباً5ہزار فرزندان توحید نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ حافظ و قاری محمد محبوب علی امام و خطیب جامع مسجد کوہیر نے نماز پڑھائی اور خطبہ دیا۔ اس کے علاوہ دیگر مواضعات کی عیدگاہوں پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔ موضع ماچر ریڈی پلی میں مولانا اسلام الدین امام و خطیب مسجد حضرت بلال ؓ نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا۔ اس موقع پر فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع کریم نگر میں آبپاشی اسکیمات پر عمل آوری
جگتیال میں وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی کا اجلاس
جگتیال۔/30جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں مائیکرو ایریگیشن ( چھوٹی آبپاشی ) کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 44 کروڑ کی منظوری حلقہ جگتیال کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے آج پارٹی آفس جگتیال میں پرہجوم صحافیوں کی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ریاستی وزیر کی جگتیال پہلی مرتبہ آمد پر پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم سنجے کمار حلقہ جگتیال ٹی آر ایس انچارج نے مختصر سا تعارف پیش کرتے ہوئے حلقہ جگتیال کے کسانوں اور دیگرمسائل سے واقف کرواتے ہوئے دیگر تجاویز پیش کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت نے ڈاکٹر ایم سنجے کمار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ناکامی کے باوجود پارٹی سے وابستہ رہتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی اور حلقہ کی ترقی کیلئے جدوجہد قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ہر جگہ ہر ایک میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے یہ کامیابی عوامی اور کارکنوں کی کامیابی ہے نہ کہ ٹی آر ایس پارٹی کی انفرادی کامیابی ہے۔ انہوں نے حلقہ جگتیال میں ڈاکٹر ایم سنجے کمار کی شکست کو پارٹی ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر اور دیگر وجوہات کا اعتراف کیا۔ ایم سنجے کمار کی جانب سے جو بھی نمائندگی کی جائے گی دیگر ارکان اسمبلی کی طرح اس کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے حلقہ جگتیال کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کی پہلی بار آمد پر ان کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے مسلم قائدین جو جگتیال میں مقیم ہیں محمد عبدالشکور کی قیادت میں ایک وفد ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ہمراہ چپہ ڈنڈی رکن اسمبلی شوبھا اور پداپلی رکن اسمبلی منوہر، زیڈ پی ٹی سی چیرمین کریم نگر تولہ اوما اور ستیش کمار اور رمنیا، بنڈا بھاسکر کے علاوہ میناریٹی قائدین یوسف آزاد، ایس احمد، محمد امین الحسن اور محمد محسن آصف، اکمل اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں ریاستی وزیر نے اگریکلچر یونیورسٹی پولاس کیلئے ر