کوہیر سب انسپکٹر پولیس کا تبادلہ

کوہیر۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب انسپکٹر پولیس ستیہ نارائنا کا پٹن چیرو پولیس اسٹیشن تبادلہ کردیا۔ مسٹر چندرا شیکھر کوکٹ پلی سائبر آباد سے کوہیر پولیس پر تقرر کیا گیا ہے۔ انہو ں نے پولیس اسٹیشن کوہیر پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے گا۔ رات کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ میں شدت پیدا کی جائے گی اور حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے آٹو ڈرائیورس سے کہا کہ حد سے زیادہ مسافروں کو آٹو میں نہ بٹھائیں اور آٹو سے متعلق تمام دستاویزات اور لائسنس اپنے ساتھ رکھیں بغیر لائسنس آٹو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے اور گڑمبہ کے کاروبار کرنے والوں کو انہو ں نے سخت انتباہ دیا۔