کوہیر۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر میں ایجوکیشن آفیسر مسٹر ڈی انجیا کو لیکر کوہیر منڈل کے تقریباً اساتذہ میں زبردست تناؤ چل رہا تھا۔ آخر کار اساتذہ اپنی یونینوں کے دم پر ڈی انجیا کا تبادلہ کروانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن ان کی یہ خوشی عارضی رہی کیونکہ وہ دوبارہ تین دن کے اندر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈی انجیا وقت کے پابند اور ڈسپلن کے عادی انسان ہیں انہوں نے کئی ایک بچوں کو بچہ مزدوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں میں شریک کروایا ہے، ان کی قابلیت کی سراہنا کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے سال 2014 میں دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل شریمتی سمرتی ایرانی نے ایوارڈ سے نوازآ ہے۔ جیسے ہی کوہیر کے عوام اور والدین اور سرپرستوں اور سیاسی قائدین کو معلوم ہوا کہ ڈی انجیا کا تبادلہ کردیا گیا ہے تو وہ فوری احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعلیمات کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیلدار کوہیر وغیرہ کو یادداشت پیش کرتے ہوئے انجیا کو دوبارہ ایم ای او کی حیثیت سے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔