دبئی۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی لیگ اسپنر یجویندر چہل ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی مرتبہ سرفہرست 10 بولروں میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ کپتان ویراٹ کوہلی مین آف دی سیریز کی اپنی کارکردگی سے بیٹسمینوں میں 899 کی درجہ بندی تک پہنچ گئے ہیں۔ رویندر جڈیجہ نے بھی بولنگ درجہ بندی میں لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز سے سیریز 3-1 سے جیتی۔ کوہلی سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 453 رنز بنا کر مین آف دی سیریز بنے ۔ اپنی کارکردگی سے انہیں15 درجہ بندی نشاناتکا فائدہ ہوا اور وہ899 کی درجہ بندی پر پہنچ گئے ۔ کوہلی کی بہترین درجہ بندی911 رہی ہے جو انہوں نے اس سال جولائی میں انگلینڈ میں حاصل کی تھي ۔ کوہلی بیٹنگ میں بدستورسرفہرست ہیں ۔ہندستانی نائب کپتان روہت شرما کا بھی دوسرا مقام ہے ۔ روہت نے سیریز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی۔ روہت کو اپنی کارکردگی سے 29 نشانات کا فائدہ ہوا اور اب وہ 871 پر ہیں۔