کوہلی 24 فروری سے پہلی کامیابی کے تعاقب میں

بنگلورو ۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2019 میں رائل چیلنجرس بنگلور(آرسی بی ) کی شکست کا سلسلہ ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لیگ میں اب تک اپنے سبھی میچ ہارنے والی آرسی بی کے کپتان وراٹ کوہلی کے لئے یہ شرمناک ہوتا جارہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے وراٹ کوہلی کی قسمت ان سے روٹھی ہوئی ہے اورتمام کوششوں کے باوجود انہیں کامیابی نصیب نہیں ہورہی ہے۔ کوہلی کے ریکارڈ یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ بطورکپتان خود اعتمادی کے لئے انہیں کامیابی کی ضرورت ہے۔ 24 فروری 2019 کے بعد سے کوہلی کے ریکارڈ مایوس کن ہیں۔ کوہلی کو گزشتہ دو ٹی 20، تین ونڈے میچ اوراب آرسی بی کے ساتھ آئی پی ایل میں مسلسل چارشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی پی ایل سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان ٹی20 سیریز 0-2 سے ہارا۔ وہیں ونڈے سیریزکے ابتدائی دومقابلوں میں کامیابی کے بعد ہندوستان سیریز 2-3 سے ہارگیا۔ آئی پی ایل میں آرسی بی نے اب تک 5 مقابلے کھیلے گئے ہیں اوروہ اب تک ایک میں بھی جیت حاصل نہیں کرپائی ہے۔ آئی پی ایل کے بعد ہندوستانی ٹیم کو ورلڈکپ کھیلنا ہے۔ اس سے پہلے ضروری ہے کہ کوہلی جیت کے راستے پرلوٹ آئیں۔