بنگلورو۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کامیابی کے قریب آکر بھی گزشتہ میچ گنوا بیٹھی ویراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرس بنگلورو اتوار کو گھریلو میدان پر پست حوصلہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف کامیابی سے لے میں لوٹنے کے ساتھ خوداعتمادی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔بنگلورو کے پاس اے بی ڈی ویلئرس، ڈی کاک، کوہلی، اینڈرسن، مندیپ سنگھ جیسے بہترین بیٹسمینس موجود ہیں لیکن ٹیم گزشتہ میچ میں چینائی سوپرکنگ کے خلاف 205 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کرنے کے باوجود بھی پانچ وکٹ سے میچ ہارگئی جو کافی چونکانے والی ناکامی رہی۔بنگلورور کے بولرس اس میچ میں ٹیم کے مضبوط اسکور کا بھی دفاع نہیں کرسکے ۔آئی پی ایل کے10 برسوں میں بنگلورو ٹیم ایک مرتبہ بھی خطاب نہیں جیت سکی اور ہندستانی اسٹار کھلاڑی کوہلی کی قیادت میں ٹیم کی11 ویں سیزن میں بھی شروعات مایوس کن رہی اور وہ ٹیموں کے جدول میں چھ میں چار میچ گنواکر چھٹے نمبر پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم کو اگلا میچ اپنے گھریلو میدان پر کھیلنا ہے اور کوہلی کے پاس بنگلورو کو کامیابی کی پٹری پر لانے کا یہ اچھا موقع رہے گا۔ بنگلورو ا پنا یہ میچ اپنے میدان پر گھریلوں مداحوں کے سامنے کھیلے گی اور اس کی کوشش رہے گی کہ وہ پچھلا میچ ہار چکی کولکتہ کے گرے وقار کا فائدہ اٹھائے جسے دہلی ڈیئرڈیولس نے 55 رن سے شکست دی تھی۔ دو مرتبہ کی چیمپئن کے کے آر کی بھی اس مرتبہ کاکردگی خاص نہیں رہی ہے او ر وہ سات میں سے چار میچ گنوانے کے بعد فہرست میں چوتھے مقام پر ہے ۔کوہلی کی ٹیم کو نفسیاتی دباؤ کا بھی فائدہ مل سکتا ہے ۔ ڈی ولیئرس اور کوہلی ٹیم کے بہترین اسکورر ہیں اس کے علاوہ کوئنٹن نے چھ میچوں میں 165 رن کو تعاون دیا ہے ۔ بیٹسمینوں میں ٹیم کا انحصار کچھ ہی کھلاڑیوں پر دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے بولروں کو کھیل میں سدھار کرنا ہوگا۔ بنگلورو کے لئے امیش یادو اب تک نو وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ہیں جبکہ کرس ویکس 8 وکٹ لے کر دوسرے اہم بولر ہیں لیکن ان کی کفایتی کھیل دکھانا ہوگا۔ دوسری جانب دو مرتبہ کی چیمپئن کے کے آر بھی پچھلے میچ میں شکست کے بعد دباؤ میں ہے ۔ کے کے آر کے شروعاتی بیٹسمینوں نے میچ میں کافی مایوس کیا اور اوپنر کرس لین، اسٹار اسکورر رابن اتھپا ، نتیش نرائن پچھلے میں میچ میں دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہوگی۔