کوہلی کے شاٹس لارا سے بہترایان چیاپل کا تبصرہ

نئی دہلی ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کو ’’تمام وقتوں کے بہترین فنیشر‘‘ کے طور پر سراہتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کیپٹن ایان چیاپل نے کہا کہ ’’شاٹس کو درست جگہ کھیلنے‘‘ کے معاملے میں تو جارحانہ ہندوستانی بیٹسمن نے ویسٹ انڈیز کے لجنڈ برائن لارا کو تک پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ آئی سی سی ورلڈ T20 کے گزشتہ رات عملاً کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے والے کوہلی کے کلاسک 82 ناٹ آؤٹ کے بعد اپنے مابعد میچ تجزیے میں ای ایس پی این کرک اِنفو کے پروگرام میں تبصرہ کررہے تھے۔ انھوں نے کہا: ’’ماڈرن کھلاڑیوں میں برائن لارا کو میں نے گیند کو بہترین جگہ پہنچانے والا بیٹسمن قیاس کیا تھا۔ میں سمجھتا ہوں مجھے اب برائن کو دوسرے مقام پر رکھنا پڑے گا۔‘‘