کوہلی کے بغیر بھی ہندوستان سخت حریف:یونس

کراچی۔12 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان یونس خان نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیاء کپ میں معرکے کو مشکل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا اورہندوستان کپتان ویراٹ کوہلی کے نہ ہونے کے باوجود بھی روایتی حریف ٹیم آسان ثابت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔پاک مقابلوں میں دباؤ بھی عام میچوں کے برعکس زیادہ ہوتا ہے لہٰذا وہی ٹیم کامیابی کے ساتھ میدان سے باہر آئے گی جس کے کھلاڑی دباؤکا بہتر انداز سے سامنا کرتے ہوئے مشکل صورت حال میں اپنے اعصاب کو قابو میں رکھیں گے۔