ممبئی۔ 26 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ملبورن ٹسٹ میں ویراٹ کوہلی کی ہمت افزائی کے لئے آسٹریلیا میں ہیں۔ہندوستان اوراسٹریلیا کے در میا ن سیریز کا تیسرا ٹسٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوا ہیاور میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرماجو ان دنوں حال ہی میں اپنی ریلیز فلم ’’پی کے‘‘کی کامیابی پر خوشیاں منا رہی ہیں جبکہ کوہلی اور ان کے ساتھی کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف پے درپے شکست سے دوچار ہیں۔ جس کی وجہ سے انوشکا شرما نے کوہلی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے آسٹریلیا جانے کا فیصلہ کیا ہے