کراچی ۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کو ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ میں ایک کمزوری نظر آئی ہے۔ وقار یونس نے کہا ہے کہ کوہلی کی بیٹنگ میں اب بھی کمزوری پائی جاتی ہے اور بولروں کو اس کمزوری کو جان کر اس کا خوب فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر ایک بیٹسمین میں کمزوری ہوتی ہے۔ ویراٹ کوہلی کئی مرتبہ آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر آوٹ ہوئے ہیں کیونکہ وہ جلدی میں ڈرائیو کرنا پسند کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ بولنگ پر ہوں تو آپ کو سمجھدار ہونا ہوگا۔ بولر بلاشبہ انہیں چیلنج نہیں دے سکتے ہیں۔ تاہم، مجھے لگتا ہے کہ بولر کو اپنے منصوبوں کے ساتھ جمے رہنا ہو گا۔ خلیج ٹائمس کے مطابق، وقار یونس نے کہا کہ سب سے اچھا منصوبہ یہ ہے کہ اگر بولر ایک آوٹ سوئنگ بولر ہے جیسا کہ میں اپنے وقت میں فاسٹ بولر تھا تو شاید میں انہیں آف اسٹمپ سے باہر گیندیں ڈالتا اور ان سے گیند باہر نکالنے کی کوشش کروں گا اور انہیں ڈرائیو کرنے کے لئے مجبور کروں گا۔