بنگلور۔8 جون(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 5ویں مرتبہ بہترین کرکٹرکا ایوارڈ اپنے نام کرلیا،پولی امریگر ایوارڈ زکیلئے پہلی مرتبہ خاتون کرکٹر ز کو بھی شامل کیاگیاہے جہاں ہرمن پریت کور کو2016-17 اورسمریتی مندھانہ کو2017-18کیلئے بہترین ویمن انٹرنیشنل کرکٹر ز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے مردوں میں سے انشومن گائیکوائیڈ اور خواتین میں سے سدھاشاہ کومنتخب کیاگیا جبکہ بدھی کندران کیلئے سپیشل ایوارڈ کا اعلان کیاگیا،ایوارڈ تقسیم کرنے کیلئے باقاعدہ تقریب 12جون کو بنگلور میں ہوگی۔