کوہلی کو کپتانی کیلئے بہتر کوچ کی ضرورت:اسمتھ

جوہانسبرگ۔24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان گرائم اسمتھ نے ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا ہے اورانہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا واقعی کوہلی طویل مدت کی کپتانی کیلیے بہتر انتخاب ہیں؟ اسمتھ نے کہاکہ کوہلی کو رواں برس اپنے ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، میں نہیں سمجھتا کہ وطن واپسی پر ان کا موقف کیا ہوگا۔اسمتھ نے مزیدکہا کہ کوہلی کو بدستور کوچنگ اسٹاف میں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو انھیں بہتر سے بہتر کھیل کیلئے چیلنج کرتا رہے۔

مانچسٹر سٹی کی سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی
لندن۔24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں لیگ فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی کی ٹیم نے برِسٹل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی ۔ لیگ کپ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی اور برِسٹل کے درمیان سنسنی سے بھرپور کھیل دیکھنے کو ملا۔ٹیم مانچسٹر نے 43 ویں منٹ میں پہلا گول بنایا، 50 ویں منٹ میں انہوں نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری 2-0 کر دی۔ برِسٹل نے واپسی کی اور وقفے وقفے سے دو گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ کھیل کے اختتام سے کچھ منٹ قبل مانچسٹر سِٹی نے شاندار گول کر کے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔