کوہلی کو وی وی ایس لکشمن اور گواسکر کا مشورہ

پرتھ۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی کے صحافی کے ساتھ حالیہ نازیبا برتاؤ سے ناراض ہندوستان ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر اور وی وی ایس لکشمن نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ صحافی کے ساتھ چل رہے تنازعہ کو ختم کرلے۔ گواسکر اور لکشمن نے اعتراف کیا ہے کہ میڈیا کے ساتھ تنازعہ بہتر نہیں ہوتا ہے کیونکہ ان کے کریئر میں بھی کئی مرتبہ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں مشکل حالات میں میڈیا کی جانب سے سخت سوالات کئے گئے تھے جس کے باوجود انہوں نے اپنے غصہ پر قابو رکھا ۔ گواسکر نے مزید کہا کہ وہ خود آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر خود میں موجود اس نظام سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی بدولت وہ ایک پُرسکون شخصیت بن سکے

جیسا کہ وی وی ایس لکشمن یا مہیندر سنگھ دھونی کے ہمراہ ٹینس کے سابق عظیم کھلاڑی بورن بورگ ہیں ۔گواسکر نے کوہلی نے میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیاچونکہ اہم رول ادا کرتا ہے لہذا اس کے ساتھ تنازعہ بہتر نہیں ۔ دوسری جانب لکشمن نے کہا کہ کوہلی اس تنازعہ کو ختم کرسکتے ہیں جس کیلئے انہیں بہتر ہے کہ وہ صحافی سے معذرت خواہی کرلیں ۔ لکشمن نے کہا کہ بہتر ہے کہ کوہلی اُس صحافی سے ملاقات کرتے ہوئے کہہ دیں گے نادانستہ طور پر انہوں نے غلط سمجھا ہے ۔ علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے بھی کہا ہے کہ کوہلی اور میڈیا کو تنازعہ ختم کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے ۔