مبئی ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کا ایوارڈ دیاگیا۔ اس تقریب میں کوہلی کو سی ایٹ ٹوئنٹی20 پلیئر آف دی ایر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ مختصر طرزکی ڈریم ٹیم میں چھ ہندوستانی اور پانچ بیرونی کھلاڑی شامل کئے گئے۔ انگلینڈ کے جو روٹ کو انٹر نیشنل کرکٹر آف دی ایئر کے علاوہ انٹرنیشنل بیٹسمین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ روی چندرن اشوین سال کے بہترین بولر قرارپائے ۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو ٹسٹ کرکٹر اور مارٹن گپٹل کو ونڈے پلیئرآف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔ روہت شرما نے انڈین کرکٹر آف دی ایئر اور شیریاس ایئر نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ حاصلکیا۔ رشبھ پنت ینگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اجنکیا رہانے کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ علاوہ ازیں سابق کپتان دلیب وینگسرکر کو اس تقریب میں سنیل گواسکر کے ہاتھوں کارنامہ حیات ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھی۔