کوہلی کو جب اپنا قد چھوٹا پڑگیا

نئی دہلی ۔10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی ان دنوں بہترین بیٹنگ اور کپتانی کے علاوہ اشتہارات کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران کوہلی کے ساتھ حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ٹینس کھلاڑی کے برابر کھڑے رہنے کے لئے انہیں اسٹول پر کھڑا ہونا پڑا ۔ دراصل گھڑی بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ٹساں کے پروگرام کے دوران کوہلی 20 سالہ ہندوستانی ٹینس اسٹار کرمن کور تھانڈی کے مساوی اپنا قدکرنے کیلئے سیڑھی پر چڑھے ہوئے نظر آئے۔ 29 سالہ کرکٹر کوہلی کا قد پانچ فٹ نو انچ ہے جبکہ کرمن کا قد 5′-11″ ہے۔ ممبئی کے باندرہ میں ٹساں کمپنی کے اسپیشل ایڈیشن کے لانچ کے موقع پر جب دونوں کو کمپنی کی گھڑی پہن کر دکھانی تھی ، تو کوہلی کو کرمن کے برابر اپنا قد کرنے کیلئے سیڑھی کا سہارا لینا پڑا اور اس دوران وہاں موجود ہر شخص مسکراتا ہوا نظر آیا جبکہ کوہلی کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہورہی ہے۔ اس موقع پر کوہلی اور کرمن کے علاوہ ستنام سنگھ ، عادل بیدی ، شیوانی کٹاریا ، سچکا کمار انگلے ، پنکی رانی اور منوج کمار وغیرہ بھی اسپورٹس اسٹارس موجود تھے۔ یہ سبھی کھلاڑی کپتان کوہلی کے وراٹ کوہلی فاؤنڈیشن سے جڑے ہوئے ہیں۔ہندوستان کے سب سے فٹ کھلاڑی مانے جانے والے کوہلی کی اچھا قد ہے ، لیکن اس پروگرام کے دوران وہ کرمن اور ستنام جیسے اسٹاروں کے سامنے پوڈیم پر چھوٹے نظر آرہے تھے۔ اس دوران کوہلی تصویر کھینچواتے وقت خود بھی ہنس رہے تھے۔