کوہلی کا کیچ،عثمان خواجہ کی سوشل میڈیا پر تعریف

ایڈیلیڈ ۔6 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) پہلے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔ کوہلی کو امید تھی کہ پہلے ہی دن ہندوستانی ٹیم رنوں کا انبارلگا دے گی، لیکن نتائج ان کی امیدوں کے مطابق نہیں ہوئے اوردوسرے ہی اوورسے ٹیم کا وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ آسٹریلیائی بولروں نے مسلسل آف اسٹمپ کے باہرہندوستانی بیٹسمینوںکوللچایا اوروکٹ لینے میں کامیابی حاصل کی۔ جب کے سب سے اہم بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو پیٹ کمنس نے اپنے پہلے ہی اوورمیں آوٹ کیا۔ اس دوران عثمان خواجہ نے ایک ہاتھ سے کیچ لے لیا، جسے دیکھ کرسب حیران رہ گئے۔ انہوں نے جیسے ہی ہندوستانی کپتان کوہلی کو ڈرائیو لگاتے ہوئے دیکھا، بائیں طرف چھلانگ لگادی اورایک ہاتھ سے زبردست کیچ لپک لیا۔ ظاہرہے کہ یہ کیچ آسٹریلیا کوجیت دلا سکتاہے۔ عثمان خواجہ کے اس کیچ کی سوشل میڈیا پرجم کرتعریف ہورہی ہے۔