کوہلی کا فلمی دنیا میں داخلہ

نئی دہلی ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کی اور اس میں لکھاکہ 10 برس بعد ایک اور آغاز، مزید انتظار نہیں کرسکتا اورساتھ ہی کوہلی نے ہیش ٹیگ ٹریلر دی مووی بھی واضح کیا ۔اب شیئر کی گئی تصویر سے بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی فلم کا پوسٹر ہے ۔تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ تصویر کسی مختصر فلم کی ہے یا کسی تشہیر کا حصہ تاہم اسکی حقیقت 28 ستمبرتک واضح ہوجائیگی۔دوسری جانب کوہلی کی اس تصویرنے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔