نئی دہلی ۔ 19 فروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی گزشتہ چمپئن چینائی سوپر کنگ اور ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان 23 مارچ کو چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں مقابلہ سے آئی پی ایل 2019 کی شروعات ہو جائے گی۔آئی پی ایل کے اس سیزن کے لئے منگل کو پہلے دو ہفتوں کا پروگرام جاری کیا گیا اور اس دوران 17 میچ کھیلے جائیں گے ۔ اس مدت کے دوران چھ ٹیمیں چار چار میچ کھیلیں گی جبکہ بنگلور اور دہلی کیپیٹل اپنے پانچ لیگ میچ کھیلیں گی۔ تمام ٹیموں کے دو گھریلو میچ ہوں گے اور صرف دہلی تین میچوں کا انعقاد کرے گی۔آئی پی ایل آپریشن کونسل کا یہ اعلان اس تاکید کے ساتھ کیا گیا ہے کہ تاریخوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے ۔ ملک میں 2019 کے عام انتخابات اسی مدت کے قریب ہونے ہیں لیکن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔آئی پی ایل کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا تو ہم پہلے دو ہفتوں کے اندر کے کسی مسئلے کو دیکھیں گے اور ساتھ ہی مقامی حکام کے ساتھ انتخابی تاریخوں کے پیش نظر آئی پی ایل کے باقی پروگرام کو تیار کیا جائے گا۔
آئی پی ایل کے پہلے دو ہفتوں کا پروگرام مندرجہ ذیل ہے :
23 مارچ: چینائی سوپر کنگ بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور۔ چینائی
24 مارچ: کولکاتا نائٹ رائیڈرس بمقابلہ سن رائزرس حیدرآباد ۔کولکتہ
24 مارچ: ممبئی انڈینس بمقابلہ دہلی کیپیٹل ۔ ممبئی
25 مارچ: راجستھان رائلس بمقابلہ کنگس الیون پنجاب۔جئے پور
26 مارچ: دہلی کیپیٹل بمقابلہ چینائی سوپر کنگ۔دہلی
27 مارچ: کولکاتا نائٹ رائیڈرس بمقابلہ کنگز الیون پنجاب۔کولکتہ
28 مارچ: رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ ممبئی انڈینس۔بنگلور
29 مارچ: سن رائزرس حیدرآباد بمقابلہ راجستھان رائلس۔حیدرآباد
30 مارچ: کنگز الیون پنجاب بمقابلہ ممبئی انڈینس۔موہالی
30 مارچ: دہلی کیپیٹل بمقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس ۔دہلی
31 مارچ: سن رائزرس حیدرآباد بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور۔حیدرآباد
31 مارچ: چینائی سوپر کنگ بمقابلہ راجستھان رائلس۔ چینائی
یکم اپریل: کنگز الیون پنجاب بمقابلہ دہلی کیپیٹل ۔موہالی
2 اپریل: راجستھان رائلس بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور۔جے پور
3 اپریل: ممبئی انڈینس بمقابلہ چینائی سپر کنگ ۔ممبئی
4 اپریل: دہلی کیپیٹل بمقابلہ سن رائزرس حیدرآباد حیدرآباد ۔دہلی
5 اپریل: رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس ۔بنگلور
تلنگانہ کو سیمی فائنل میں شکست
نوئیڈا ۔ 19 فروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسکول انڈیا کپ نیشنل فٹبال چمپیئن شپ میں تلنگانہ کی شاندار کارکردگی کا سیمی فائنل میں اختتام ہوا جیسا کہ اسے پنجاب کے خلاف 5-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ فائنل میں پنجاب کا مقابلہ ہریانہ سے ہوگا جس نے مغربی بنگال کو 2-1 سے شکست دی ۔ تیسرے مقام کیلئے تلنگانہ کا اب مغربی بنگال سے مقابلہ ہوگا ۔