کوہلی ڈک آوٹ،ہندوستان76 رنز سے کامیاب

ڈبلن۔28جون(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے صفر پر آوٹ ہوکر ناکام ہونے کے باوجود ٹیم نے دورۂ انگلینڈ کا کامیاب آغازکیا جیسا کہ اس نے یہاں پہلے ٹوئنٹی20 مقابلے میںآئرلینڈ کو با آسانی 76 رنز سے شکست دیکرنہ صرف پہلا ٹوئنٹی 20 میچ جیت لیا بلکہ دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی اور دوسرا مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے۔میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا تو روہت شرما نے 8 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے اور اپنی سنچری سے محض 3 رنز دور رہے۔ساتھی اوپنرشکھر دھون نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنا کر 160 رنز کی افتتاحی شراکت نبھائی اور ٹیم نے پانچ وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔ کپتان ویراٹ کوہلی اس مقابلے میں تجربات کے موڈ میں تھے جیسا کہ انہوں نے نمبر3 پر بیٹنگ کرنے کی بجائے سریش رائنا (10 )مہندرسنگھ دھونی (11) اور ہارڈک پانڈیا (6) کے بعد چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی تاہم وہ دوسری ہی گیند پر آوٹ ہوئے اور کوئی رن ہی نہیں بناپائے ۔کوہلی ٹوئنٹی کرئیر میں دوسری مرتبہ ڈک آوٹ ہوئے ہیں۔آئر لینڈ کے لئے پیٹر چیز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آئرش ٹیم جواب میں جیمز شینن کے پانچ چوکوں اور چار چھکوں سمیت 60 رنز کی ایک طرفہ شاندار اننگز کے باوجود نو وکٹوں پر 132 رنز ہی بنا سکی۔ہندوستان کیلئے مین آف دی میچکلدیپ یادیو 4،یزویندر چاہل 3 اور جسپریت بمراہ 2 وکٹیں لیں۔ یادرہے کہ 2 ٹی 20 کے بعد ہندوستان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔