نئی دہلی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ سے متعلق انٹرنٹ پر استعمال ہونے والے مواد میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی حالیہ منعقدہ آئی سی سی چمپئنس ٹرافی اور آئی پی ایل 10 میں شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں جن کے متعلق ان کے چاہنے والوں نے 4,600 مضامین میں ان کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہیں۔ یوسی نیوز اور یوسی برائوزر کے مواد کے مطابق کرکٹ کے لیے انٹرنٹ کا جو ڈیٹا استعمال کیا گیا اس میں 0.75 بلین کا اضافہ درج کیا گیا جس میں خاص کر آئی پی ایل 10 اور چمپئنس ٹرافی کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر رہی۔ کوہلی کے علاوہ کے کے آر کو 2017ء کی مقبول ترین ٹیم کا اعزاز حاصل ہوا جس کے بعد ممبئی ، دہلی کی ٹیمیں اس فہرست میں شامل رہیں۔
عامر کی پہلی مرتبہ
انگلش کائونٹی میں شرکت
لندن۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کی خدمات ایسیکس نے حاصل کی ہیں جس کی جانب سے وہ آئندہ ہفتے مڈل سیکس کے خلاف انگلش ڈویژن ون چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔عامر نے کہا ہیکہ وہ ایسیکس کی نمائندگی کرنے کیلئے کافی بے چین ہیں اور انگلش حالات میں کھیلنے سے انہیں اپنی کارکردگی کی بہتری کا موقع ملے گا۔ گزشتہ سیزن میں ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور کلب چیئرمین رونی ایرانی نے بہت تعاون کیا اور امید ہے کہ وہ کلب کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔