کوہلی پر شائقین کی شدید تنقید

بنگلور۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلورو واحد ٹیم ہے جس نے ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ ویراٹ کوہلی کی یہ ٹیم اب تک سبھی 6 مقابلے گنوا چکی ہے لیکن مسلسل شکستوں کے باوجود کوہلی اشتہارات کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ کوہلی ایک انرجی ڈرنک کا اشتہار کررہے ہیں جس وہ سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ایک صارف کہا اب اشتہار کرنے کے لائق بھی نہیں بھائی تم ، ایک مرتبہ تو جتادو آرسی بی کو، اتنے مداح انتظار کررہے ہیں ، کب جیتوگے ۔ وہیں ایک دوسرے نے تبصرہ کیا تمہاری ٹیم بہت خراب ہے۔ 14 کے 14 میچ ہاروگے ، لیکن تم زیادہ فکر نہ کرو ، ورلڈ کپ میں روہت شرما کو کپتانی دے دینا عزت سے ، ورنہ تمہیں خودکشی کرنی پڑے گی۔