کوہلی وزڈن میں شامل

لندن ۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو ’’کرکٹ کی بائبل‘‘وزڈن کرکٹ المانک کے سرورق پر جگہ مل گئی ہے جس میں وہ ریورس سوئپ شاٹ کھیل رہے ہیں۔ انہیں یہ اعزاز انگلینڈ کیخلاف تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کامیابیوں کے صلے میں دیا گیا ہے جہاں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ وزڈن کے مدیر لارنس بوتھ کے مطابق ویراٹ کوہلی جدید دور کے ایک بہترین کرکٹر ہیں اور یہی ایک بہترین وقت ہے کہ وزڈن کے کاور کو روایتی دقیانوسی پن سے باہر نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ وزڈن کو روایات کا محافظ سمجھتے ہیں لیکن کرکٹ کی تیزی سے تبدیلی کے پیش نظر اب بہت ساری چیزوں کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔