کوہلی نے شادی کی انگوٹھی گلے میں پہن لی

جوہانسبرگ ۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے شادی کی انگوٹھی گلے میں ڈال کر پریکٹس کی۔ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی گزشتہ ماہ اٹلی میں ہوئی ۔شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی کی رسم ادا کی گئی جس میں کوہلی اور انوشکا نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ کیپ ٹاؤن میں پریکٹس کے دوران کوہلی نے گیند لگنے سے ہاتھ زخمی ہونے کے خطرے کے پیش نظر اور گلوز پہننے میں رکاوٹ کے باعث انگوٹھی انگلی سے اتار کر ڈوری کے ذریعے گلے میں ڈال لی۔