پرتھ ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی نے آج ہندوستان کے ایک قومی روزنامہ سے وابستہ صحافی پر اپنا غصہ اتار دیا۔ بعدازاں جب انہیں پتہ چلا کہ انہوں نے غلط صحافی پر اپنا غصہ اتارا تو انہوں نے معافی بھی مانگ لی۔ یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب کوہلی نیٹ پریکٹس کے بعد واپس ہورہے تھے تو ان کی ملاقات صحافی سے ہوئی اور کوہلی نے سمجھا کہ یہی وہ صحافی ہے جنہوں نے کوہلی اور ان کی ساتھی انوشکا شرما کے متعلق مضمون لکھا ہے۔