کوہلی نہیں عثمان خواجہ رنز مشین ہوں گے:پونٹنگ

اڈیلیڈ ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹسٹ سیریز کا آغاز ہونے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے لیکن اس سے پہلے ہی آسٹریلیائی سابق کھلاڑیوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے بیانات اورقیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ آسٹریلیا اورہندوستان کے درمیان 6 دسمبرکو چارٹسٹ میچوں کی سیریز شروع ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے تو ہندوستانی ٹیم کی شکست کی پیش قیاس کردی ہے۔ یہی نہیں پونٹنگ کے مطابق ٹسٹ سیریز کے سب سے بڑے ’’رن مشین‘‘ کوہلی نہیں بلکہ آسٹریلیائی بیٹسمین عثمان خواجہ ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ ٹسٹ سیریز آسٹریلیا جیتے گا۔ ہندوستان کواس سیریز میں 2-1 سے شکست ملے گی۔ پونٹنگ نے یہ پیس قیاس آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے کی ہے۔ مہمان ٹیم نے کبھی آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریزنہیں جیتی ہے۔ اس کے آسٹریلیا میں جیتنے کی 11 کوششیں ناکام رہی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کوآسٹریلیا میں 44 میں سے صرف 5 ٹسٹ میچوں میں جیت ملی ہے۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کوہلی کے اچھی کارکردگی کی امید تواظہار کیا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیریز میں سب سے زیادہ رن عثمان خواجہ بنائیں گے۔ پونٹنگ نے یہ بھی دعوی کیا کہ پلیئرآف دی سیریزکا خطاب بھی عثمان خواجہ جیتیں گے۔ پونٹنگ نے مزید آسٹریلیا میں عثمان خواجہ کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ہندوستان کے فاسٹ بولرس خطرہ ضرور ہیں، لیکن خواجہ ان سے نمٹنے میں ماہرہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ عثمان خواجہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنائیں گے اوروہ مین آف دی سیریز بھی ہوں گے۔ عثمان خواجہ پرسلیٹروں نے بھروسہ ظاہرکیا تھا اورانہوں نے یواے ای میں شاندارسنچری بنائی۔