کوہلی سنچریاں بنانے والے کامیاب کپتان

ناٹنگھم۔21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بطورکپتان زیادہ ٹسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں،انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 103 رنزکی عمدہ اننگز کھیل کر ایلن بارڈر، اسٹیووا اور اسٹیون اسمتھ کی بطورکپتان زیادہ سنچریوںکا ریکارڈ توڑکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ بارڈر، اسٹیووا اور اسمتھ نے فی کس 15 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ کوہلی نے بحیثیت کپتان 38 ویں میچ میں16ویں سنچری مکمل کی ۔دریں اثنا کوہلی زیادہ ٹسٹ سنچریاں بنانیوالے مشترکہ طور پر چوتھے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس فہرست میں سابق کپتان اظہرالدین کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑکر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 22 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی 23 سنچریاں بنا کر وریندر سہواگ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔