ناٹنگھم۔18 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے اورٹیم تیسرے میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز میں بہتر واپسی کریگی۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل 2میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ٹیم متحد ہے اورانگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم ہے۔انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان تیسرا ٹسٹ آج شروع ہوا جہاں ہندوستانی اوپنرس شکھر دھون اور کے ایل راہول نے پہلی وکٹ کیلئے 60 رنز کا بہتر آغاز فراہم کیا۔ کوہلی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں اور انگلینڈ نے پہلے 2میچوں میں ہم سے اچھا کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ انکو کامیابی کی صورت میں ملا۔کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم ٹسٹ میچز میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے۔ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کیلئے ان کی ٹیم کو سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیریز میں واپس آنے کے لئے ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف آئندہ میچ میں کامیابی کیلئے صد فیصد کارکردگی دکھانی ہوگی۔