کوہلی بد ستورسرفہرست ، پجارا چوتھے مقام پر

نئی دہلی۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی سر زمین پر اپنی قیادت میں ہندستان کو پہلے ٹسٹ میں تاریخی کامیابی دلانے والے ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی جانب سے تازہ جاری کردہ ٹسٹ درجہ بندی میں اپنے سرفہرست مقام پر برقرار ہیں جبکہ چتیشور پجارا کی سرفہرست پانچ میں واپسی ہوئی ہے ۔کوہلی کے 920 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ بیٹسمینوں میں اپنے نمبر ایک مقام پر فائز ہیں۔ آسٹریلیا کے دورے میں ٹسٹ سیریز کھیل رہی ہندوستانی ٹیم نے پیر کو میزبان ٹیم سے پہلا میچ31 رنز سے جیتا تھا اور اس میچ میں123 اور71 رنز کی میچ فاتح بہترین اننگز کھیلنے والے پجارا کی طویل عرصے بعد سرفہرست پانچ بیٹسمینوں میں واپسی ہو ئی ہے ۔ پجارا ابھی انگلینڈ کے جو روٹ اور آسٹریلیا کے معطل ڈیوڈ وارنر سے آگے بڑھتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے846 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کے معطل کپتان اسٹیون اسمتھ کو55 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔ ٹاپ10 بیٹسمینوں میں کوہلی اور پجارا دوہندستانی کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کیکپتان کین ولیمسن 913 درجہ بندی نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیوزی لینڈ کے کسی بیٹسمین نے 900 درجہ بندی نشانات عبور کیا ہے ۔ٹسٹ بولنگ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں اپنے چھ وکٹوں کی بہترین کارکردگی کے بعد کیریئر کی بہترین33 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس کارکردگی سے براہ راست پانچ مقامات کا فائدہ ہوا ہے ۔اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا 882 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،جیمز اینڈرسن (874) دوسرے ، ورنان فلینڈر(826) تیسرے ، محمد عباس(821) چوتھے نمبر پر ہیں۔ اڈیلیڈ ٹسٹ کیلئے ٹیم سے باہر رہے ہندستان کے اسپنر رویندر جڈیجہ804 درجہ بندی نشانات کے ساتھ پانچویں اور آف اسپنر روی چندرن اشون(786) پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹسٹ آل راؤنڈر درجہ بندی میں ہندستان کے جڈیجہ (392) دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اشون (341) چھٹے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن(416) سرفہرست جگہ پر ہیں۔آئی سی سی کی تازہ جاری کردہ درجہ بندی میں اگرچہ ہندوستانی کپتان کوہلی نے اپنا سرفہرست مقام بچائے رکھا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے انہیں سخت ٹکر مل رہی ہے جو کوہلی سے صرف سات پوائنٹس دور دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اڈیلیڈ ٹسٹ میں 03 رنز اور34 رنز کی مایوس کن بہترین اننگز کھیل کر بیٹ سے خاص متاثر نہیں کر سکے کوہلی کو براہ راست 15 درجہ بندی نشانات کا نقصان ہوا ہے اور وہ 920 پوائنٹس پر پھسل گئے ہیں۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کپتان ولیمسن نیوزی لینڈ کے پہلے اور مجموعی طور32 ویں بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے ٹسٹ درجہ بندی میں900 پوائنٹس کے ہندسے کو پار کیا ہے ۔ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 89 اور 139 رنز کی اننگز سے ٹیم کو123 رنز کی شاندار فتح دلانے والے ولیمسن کو ان کی اس کارکردگی سے37 درجہ بندی پوائنٹس کا فائدہ ملا ہے جس سے وہ آسٹریلیا کے اسمتھ(901) کو پچھاڑ کر براہ راست دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ولیمسن کی موجودہ رینکنگ نے ہندوستانی کپتان کوہلی کے نمبر ایک مقام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور جمعہ کو پرتھ میں شروع ہو رہے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں کوہلی پردباؤ رہے گا تاکہ وہ اپنا مقام باقی رکھ سکیں۔