کوہلی اور ڈی ویلیرس کو آؤٹ کرنا کیرئیر کا بہترین لمحہ :گوپال

جئے پور ۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی اور دنیا کے خطرناک بیٹسمین تصور کئے جانے والے اے بی ڈی ویلیئرس کی وکٹیں گزشتہ روز راجستھان رائلز کے اسپنر شریاس گوپال نے حاصل کی۔ اس کامیابی پر اظہارخیال کرتے ہوئے نوجوان اسپنر نے کہاکہ چار اوور میں 12 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا جس میں کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس کو آؤٹ کرنا کیرئیر کابہترین لمحہ ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی چھوٹی نہیں ہوتی لیکن کوہلی اور ڈی ویلیئرس جیسے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانا کسی بھی بولر کیلئے بڑی کامیہابی ہوتی ہے ۔ گوپال نے مزید کہاکہ جب آپ میدان پر اُترتے ہیں تو اس سے پہلے ہی اپنی منصوبہ بندی مکمل کرلیتے ہیں اور میں نے بھی اس مقابلہ کیلئے منصوبہ بنایا تھا جس کا مجھے فائدہ ہوا ۔