کوہلی اور فیڈرر ٹائم کے100 بااثرافراد میںشامل

نئی دہلی۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ہندستانی کپتان اور دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں شامل ویراٹ کوہلی اور ٹینس کے آئیکن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو دنیا کے مشہور میگزین ٹائم نے دنیا کی100 بااثر شخصیات میں جگہ دی ہے ۔ہندستانی کپتان کوہلی کا ٹائم میگزین میں پروفائل کرکٹ کے آئیکن سچن تنڈولکر نے لکھا ہے ۔ سچن ایک وقت خود بھی ٹائم میگزین کے ہوم پیج پر مقام پا چکے ہیں۔ٹینس میں20 گرانڈ سلام خطابات کے فاتح فیڈرر کا پروفائل دنیا کے سب سے امیر شخص بل گیٹس نے لکھا ہے۔ٹائم کے چھ خصوصی ورژن میں سے ایک کے ہوم پیج پر36 سالہ فیڈرر کو جگہ ملی ہے ۔ ہوم پیج پر جگہ پانے والی دیگر پانچ شخصیتوں میں سماجی کارکن ترانہ برکے ، مزاحیہ فنکاروں ٹفني ہیڈش، اداکارہ نکول کڈمین، گلوکارہ جینیفر لوپیز اور مائکروسافٹ کے ہندوستانی نژاد سی ای او ستیہ نڈیلا شامل ہیں۔