نئی دہلی۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور ہیڈ کوچ روی شاستری ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کے مخالفت کردی ہے۔رواں سال کے آخر میں چار ٹسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا ایک ٹسٹ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنا چاہتا ہے لیکن ایڈیلیڈ میں مجوزہ ٹسٹ کیلئے کوہلی اور روی شاستری نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ ان کا محض آسٹریلیا کے فائدے کیلئے اس تجربے کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں جو گلابی گیند سے ابھی تک چار ٹسٹ جیت چکی ہے اور ہندوستانی ٹیم اس طرز کا پہلا ٹسٹ کھیل کر اسے غیر ضروری فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔