لندن ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دورہ انگلینڈ پر ہندوستانی بیٹنگ شعبہ کے ناقص مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ ونڈے سیریز سے قبل کھیلے جانے والے 50 اوورس کے وارم اپ مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم 44.2 اوورس میں 230 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے خوش آئند یہ خبر ہیکہ اس کے اہم کھلاڑی ویراٹ کوہلی کے علاوہ امباٹی رائیڈو نے نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کوہلی نے ٹسٹ سیریز کے ناقص مظاہروں کے سلسلہ کو توڑتے ہوئے 71 رنز اننگز کھیلی ہے جبکہ رائیڈو نے رضاکارانہ طور پر آوٹ ہونے سے قبل 72 رنز اسکور کرنے کے علاوہ چوتھی وکٹ کیلئے 104 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی ۔