کوہلی اور دھونی ہندوستان کو ورلڈکپ دلواسکتے : سریکانت

نئی دہلی ۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سابق اوپنر اورسلیکشن کمیٹی کے سربراہ رہے کرشنا سری کانت نے کہا کہ موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی کبھی ذمہ داری سے بھاگتا نہیں جو اچھے کپتان کی علامات ہے اور وہ مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر ہندوستان کو ورلڈ کپ دلا سکتے ہیں۔ ہندوستان کی 1983 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن رہے سری کانت 2011 میں سلیکشن کمیٹی کے بھی سربراہ تھے جب ہندوستان نے 28 سال بعد ورلڈ کپ جیتا۔ ان کا خیال ہے کہ کوہلی کی جارحیت اور مہندر سنگھ دھونی سنجیدہ رویہ ہندوستان کو پھر ورلڈ کپ دلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کے ہمارے پاس کوہلی کے طور پر شاندار کپتان ہے جو جارحانہ قیادت کرتا ہے۔