ملبورن۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی کے غصہ کا آج ایک مرتبہ پھر امتحان ہوا جب آسٹریلیائی فاسٹ بولر میچل جانسن نے گیند ان کی سمت پھینکی تھی۔ یہ واقعہ آج 83 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب ویراٹ کوہلی اپنی سنچری سے صرف 16 رنز پیچھے تھے اور جانسن کی ایک گیند کو بولر کی سمت بھی کھیلا جسے اٹھاکر بولر نے وکٹوں کی طرف پھینکا جوکہ کوہلی کو لگی۔ اس واقعہ پر جانسن نے بیٹسمین سے معذرت خواہی بھی کی لیکن کوہلی اپنے غصہ پر قابو نہیں رکھ پائے جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جھڑپ دیکھی گئی ۔اوورس کے درمیان یہ گرماگرمی جاری رہی لیکن بالآخر سلپ میں واٹسن نے کوہلی کا 88 رنز پر کیچ چھوڑا۔