کوہلی اور بمراہ ونڈے میں بدستور پہلے مقام پر فائز

دبئی۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ونڈے کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے جس میں انگلینڈ پہلے مقام پر ہے جبکہ ہندوستان دوسرے ،نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اورافغانستان دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، راس ٹیلر تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، بابراعظم پانچویں، فاف ڈوپلیسی چھٹے، جو روٹ ساتویں، فخر زمان آٹھویں، مارٹن گپٹل 9 ویں اور شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔ بولروں کی فہرست میں ہندوستان کے جسپریت بمراہ پہلے مقام پر برقرار ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، راشد خان تیسرے، عمران طاہر چوتھے،کاگیسو ربادا پانچویں،کلدیپ یادیو چھٹے، پیٹ کمنزساتویں، یوزویندرا چہل آٹھویں، مجیب زدران نویں اورعادل راشد دسویں نمبر پر ہیں۔آل راونڈرز میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، محمد حفیظ چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، جیسن ہولڈرچھٹے، معین علی ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، سکندر رضا نویں اور اینجلو میتھیوز دسویں نمبر پر ہیں۔