کوہلی اور بمبرا بدستور پہلے مقام پر فائز

دبئی ۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ونڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ونڈے کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے اور اس میں بیٹسمینوں میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی جبکہ بولروں میں جسپریت بمبرا بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں۔ ونڈے کی نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق انگلینڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرارجبکہ ہندوستان دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان کی پانچویں، آسٹریلیا چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان 10 واں نمبر پر ہے۔