کوہلی انٹرنیٹ پر تلاش کی دوڑ میں دھونی سے آگے

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے رواں ساتویں سیزن میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور وہ اس دوڑ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور چینائی سوپر کنگس کے قائد مہیندر سنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تیسرے مقام پر آئی پی ایل 7 کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی یوراج سنگھ ہیں جوکہ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں آر سی بی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے خطرناک بیٹسمین تصور کئے جانے والے اے بی ڈی ویلرس کا انتہائی غیرمعمولی انداز میں کیچ پکڑنے والے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کھلاڑی کریس لین چوتھے نمبر پر ہیں جو پہلی مرتبہ آئی پی ایل میں شرکت کررہے ہیں۔