کوہلی‘ رائنا اور دھونی کی نصف سنچری‘ ہندوستان 263/7

نئی دہلی ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )مہیندر سنگھ دھونی نے یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ونڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویراٹ کوہلی کی فام میںواپسی کے ساتھ بنائی جانے والی نصف سنچری ‘ سریش رائنا اور کپتان دھونی کی ناقابل تسخیر نصف سنچری کے باوجود ہندوستانی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 263رنز ہی اسکور کرپائی ‘ حالانکہ ایک موقع پر جب رائنا اور کوہلی وکٹ پر موجود تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 300رنز کا نشانہ بہ آسانی عبور کرلے گی ۔ سریش رائنا اور کوہلی کے درمیان چوتھی وکٹ کے لئے 105رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن 179رنز کے مجموعی اسکور پررائنا اور پھر 196رنز کے مجموعی اسکور پر کوہلی کے آؤٹ ہونے کا ٹیم کو نقصان ہوا ۔ کوہلی نے 78گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 62اور رائنا نے 60گیندوں میں پانچو چوکوں اور دو چھکوں سے سجی اپنی اننگز میں 62رنز بنائے ۔ لوور آرڈر میں دھونی نے 40گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 51رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو قابل ذکر مجموعی اسکور فراہم کیا

جس میں آخری اوور میں بنائے جانے والے 15رنز بھی شامل ہیں ۔ ٹاپ آرڈر میں شکھر دھون (1) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے اوپنر اجنکیا رہانے(12) اور نمبر تین پر ترقی دیتے ہوئے بیٹنگ کیلئے روانہ کئے گئے امباٹی رائیڈو (32) نے دوسری وکٹ کیلئے 46رنز کی پارٹنرشپ نبھارتے ہوئے ٹیم کو مستحکم شروعات فراہم کرنے کی کوشش ضرور کی لیکن ان کھلاڑیوں نے 11.1اوورس میں یہ رنز بنائے جو سست رفتار رہے ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے جیروم ٹیلر جنہوں نے پہلے ہی اوورس میں دھون کو بولڈ کیا تھا انہوں نے 10اوورس میں 53رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ روی رام پال (47)رنز ‘ سلیمان بن(47) ڈیون براؤو (51)رنز اور ڈیرن سیمی 4اوورس میں 14رنز کے عوض فی کس ایک وکٹ حاصل کی ۔