ملبورن۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے دوسرے ٹسٹ میں شکھر دھون سے قبل ویراٹ کوہلی کو بیٹنگ کیلئے روانہ کئے جانے کے متعلق کی جانے والی افواہوں کی یکسر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی ڈرامہ سے کم نہیں اور اس میں کوئی سچائی نہیں ۔ دھونی نے کہا کہ اُس دن صبح دھون بیٹنگ کیلئے صدفیصد فٹ نہیں تھے تو اچانک کوہلی کو بیٹنگ کیلئے روانہ کرنا پڑا جس سے کوہلی کو فوری میدان میںپہنچنے میں کسی قدر دقت ہوئی ۔ اس واقعہ کے متعلق جو خبریں منظر عام پر آرہی ہے وہ دراصل اخبارات کو تیزی سے فروخت کرنے کیلئے کی جانے والی حکمت عملی ہے ۔