کوہلی، دھونی بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف کھیلیں گے

ممبئی ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی فاؤنڈیشن نے ابھیشک بچن کے ’پلیئنگ فار ہیومانیٹی‘ کے ساتھ مل کر چیارٹی فٹبال میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ٹسٹ کیپٹن کے علاوہ لمیٹیڈ اوورز ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی اور سرکردہ بالی ووڈ ایکٹرز جیسے رنبیر کپور بھی حصہ لیں گے۔ یہ میچ ہفتہ 4 جون کو اندھیری اسپورٹس کامپلکس کے ممبئی فٹبال ارینا میں کھیلا جائے گا، جس کا مقصد دونوں فاؤنڈیشنس کی خیراتی سرگرمیوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ ویراٹ آل ہارٹ فٹبال کلب کی قیادت کریں گے اور ابھیشک آل اسٹارز فٹبال کلب کے کپتان ہوں گے۔ سرکردہ شرکاء کرکٹرز میں ظہیر خان، ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔