حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک سرقہ کی واردات میں سارقین نے مکان سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ میں سریتا نامی خاتون کے پینٹ ہاؤز میں داخل ہوتے ہوئے الماری کو توڑ کر طلائی زیورات اور 50 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر سائبرآباد کی کلوز ٹیم موقعہ واردات پر پہونچ کر وہاں سے انگلیوں کے نشانات کے نمونے حاصل کئے اور کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر