کوکٹ پلی میں کمسن لڑکی کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک 8 سالہ کمسن لڑکی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس 8 سالہ کمسن کی اس موت کو قتل ماننے تیار نہیں بلکہ کمسن سندھیا کی پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سندھیا جو گوکل پلاٹس علاقہ رہتی تھی ۔ اس کے والد کا نام وینکٹ سوامی بتایا گیا ہے ۔ تاہم وہ والد چھوڑکر چلے جانے کے بعد وہ اپی والدہ وینکٹماں کے ساتھ رہتی تھی ۔ آج گوکل پلاٹس علاقہ میں اس کمسن لڑکی سندھیا کی نعش پانی کے ایک گڈے سے دستیاب ہوئی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس لڑکی کا قتل کردیا گیا ہوگا ۔ تاہم انسپکٹر کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ مسٹر سریکانت گوڑ نے بتایا کہ لڑکی کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔