حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے مطابق 26 سالہ راج شیکھر جوکے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن جگن موہن کا بیٹا تھا ۔ ایم بی اے کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راج شیکھر ذہنی طور پر معذور ہوگیا تھا ۔ گذشتہ دو سال قبل ایک حادثہ میں اس کی صحت خراب ہوگئی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔