کوکٹ پلی میں ٹرانسپورٹر کی توجہ ہٹاکر 8 لاکھ روپئے کا سرقہ

حیدرآباد ۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں توجہ ہٹاکر دھوکے بازوں نے ٹرانسپورٹر کے 8 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وشنووردھن ریڈی آج دوپہر کوکٹ پلی میں واقع ایک بینک سے 8 لاکھ روپئے نکال کر اپنی کار میں جارہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد وہاں پہونچکر وشنووردھن ریڈی کے چند روپئے نیچے گرجانے کی اطلاع دی ۔ ریڈی دھوکے بازوں کی باتوں میں آکر گرے ہوئے پیسے اٹھانے کی کوشش کررہا تھا کہ نقد رقم سے لدے ہوئے ہینڈ بیاگ کو دھوکے باز لیکر فرار ہوگئے ۔