حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے ایک نامعلوم خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرہاکلپا ہاوزنگ کامپلکس سے دور ایک چٹان میں نعش کو برآمد کیا پولیس سمجھتی ہے کہ یہ نعش ایک ہفتہ سے زائد پرانی ہے جس کے سبب اس کی شناخت بھی مشکل ہوگئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔